خیرپور ، نو عا قل(بیورورپورٹ، نا مہ نگار) پشاور سے کراچی جانے والی اسپیشل آزادی ٹرین کا خیرپور میں قومی جذبے سے بھرپور استقبال کیا گیا ریلوے اسٹیشن پر ڈپٹی کمشنر فیاض حسین عباسی بلدیہ خیرپور کے چیئرمین سید امجد علی شاہ جیلانی سیکڑوں اسکاؤٹس مختلف اسکولوں کے طلبہ اساتذہ اور معززین شہر استقبال کرنے والوں میں شامل تھے ٹرین جیسے ہی خیرپور ریلوے اسٹیشن پہنچی تو ٹرین مارچ کی قیادت کرنے والے ریلوے افسر محمد علی چاچڑ اور ٹرین مارچ میں شامل عملے کے117افراد پر پھول نچھاور کئے گئے اور ان کا قومی گیتوں سے استقبال کیا گیا ریلوے افسر محمد علی چاچڑ نے اس موقع پر بتایا کہ آزادی ٹرین 10اگست کو پشاور سے چلی تھی جو راولپنڈی ،لاہور،ملتان ،پنو عاقل ،سکھر ،کوئٹہ اور خیرپور پہنچنے کے بعد کراچی کی طرف رواں دواں ہے انہوں نے کہاکہ آزادی ٹرین مارچ میں ملک کے محب وطن لوگوں نے بڑی دلچسپی دکھائی ایک مصدقہ اندازے کے مطابق 52لاکھ افراد ٹرین مارچ کا معائنہ کر چکے ہیں۔ پنو عا قل:جشن آزادی ٹرین کا پنوعا قل اسٹیشن پہنچنے پر بڑا پرتپاک استقبال کیا گیا سینکڑوں کی تعداد میں شہری جشن آزادی ٹرین دیکھنے کے لئے پہنچے جشن آزا دی ٹرین میں ما ڈل کی صورتوں میں چا روں صوبوں کی عکا سی کی گئی تھی ۔