بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور مہار ضلع بھر میں ریونیو ریکارڈ کے معائنہ کے حوالے سے ضلع کے مختلف مقامات کے بستہ پٹوار اور قانونگوئی کی سرکل کا معائنہ کریں گے۔ پروگرام کے مطابق ڈسٹرکٹ کلکٹر7ستمبر کو تحصیل یزمان میں چک نمبر94 ڈی بی کے بستہ پٹوار کی پڑتال، 21 ستمبر کو تحصیل حاصل پور چک نمبر188 / مراد میں پڑتال بستہ پٹواری جبکہ28 ستمبر کو تحصیل احمد پور شرقیہ میں کوٹلہ باقر شاہ میں پڑتال بستہ پٹواری کے امور سرانجام دیں گے۔