• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،تحصیلدار،گرداور،پٹواری سمیت 5افرادکیخلاف مقدمےکاحکم

گجرات (نمائندہ جنگ)  شہری کی کروڑوں روپے مالیتی اراضی ہتھیانے کیلئے جعلسازی سے کاغذات تیار کرنے، رجسٹری اور انتقال کرنے پر تحصیلدار، گرداور، پٹواری اور 2پرائیویٹ ساتھیوں کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کروانے کا حکم دے دیا گیا، تحصیلدار اور ریونیو اہلکاروں کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا،  کچھ عرصہ قبل وفات پانے والے فدا حسین کی  بھمبرروڈ پر کروڑوں روپے مالیتی اراضی  وارثان کے نام منتقل کرنے کی بجائے شاہین اختر شاہ نامی شخص کے نام ٹرانسفر کر دی ۔اس مقصد کیلئے جعلی کاغذات تیار کرکے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تحصیلداراورعملہ کی مدد سے رجسٹری اور انتقال بھی کر دیا گیا،کروڑوں روپے مالیتی اس اراضی کو شاہین اختر شاہ کے نام منتقل کرنے کیلئے جعلی کاغذات طاہر عباس عرف عدنان نامی جعلساز نے تیار کئے ہیں جبکہ تحصیلدار گجرات گلزار احمد، گرداورمحمد اکرم اور پٹواری حلقہ احسن بھی انکے ساتھ ملوث اور معاون ہیں۔
تازہ ترین