• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، شہید سید یوسف شاہ باچاایڈووکیٹ کا تعلق گوجرگڑھی سے تھا

مردان (نمائندہ جنگ) کچہری خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان قانون دان سید یوسف شاہ باچا کا تعلق نواحی گاؤں گوجر گڑھی کے سید خاندان سے تھا ۔وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رہے اور اسلامک لائرز مومنٹ کے صدر تھے۔وہ چار بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھے ۔وہ علاقے کے ممتاز شخصیت کشور باچا کے صاحبزادے تھے وہ جماعت اسلامی کے برادر تنظیم اسلامک لائرز مومنٹ کے چار سال ضلعی صدر رہے تھے۔ اسی دوران انہوںنے اس تنظیم کو بہت زیادہ فعال بنایا اور ضلعی سطح پر اسلامک لائرز مومنٹ کو مردان بار کا ایک مضبو ط تنظیم بنائی ۔ وہ جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت میں بھی برابر کے خدمت کر رہے تھے۔ انہوںنے پشاور یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اور2006سے وکالت کا آغاز کیا ۔ 2009میں شادی کی تھی ،انہوں نے لواحقین میں ایک بیوہ، ایک بیٹی اور دوبیٹے چھوڑے ۔ اس کی عمر 36سال تھی۔ انہوں نے ججز بحالی تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھااور اسی دوران انہوں نے جیل کی صعوبتیں بھی برداشت کی۔وہ موجودہ وقت میں وہ وکلا تحریک کے گرینڈ الائنس میں شامل 7 جماعتوں( اے این پی، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف وغیرہ)کے کنوینئیر اور جنرل سیکرٹری تھے۔
تازہ ترین