• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریننگ اکیڈمی کے اثرات معاشی ترقی کی صورت نظر آئینگے، فرید اللہ خان‘ ثناء اللہ امان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین قومی کمیشن برائے حکومتی اصلاحات اور وفاقی سیکرٹری فرید اللہ خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اسکی معیشت پر ہوتا ہے‘ اچھے معاشی منصوبوں میں تربیت یافتہ آفیسرز کا کردار اہم ہوتا ہے۔ سی ڈی اے اکیڈمی اپنی نوعیت کی واحد اکیڈمی ہے جو پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ طالب علموں میں معیاری تعلیم کو عام کر رہی ہے جس کے مثبت اثرات معاشی ترقی کی صورت میں جلد نظر آئینگے۔ وہ گزشتہ روز سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام تربیتی کورس فنانشل ڈسپلن کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ ممبر انوائرنمنٹ و ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی ثناء اللہ امان نے کہا کہ طلباء و طالبات اور آفیسران کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مقصد مسائل کا حل اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے ۔
تازہ ترین