سینٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کردار متنازع ہوگیا وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پرکارروائی ہو تو نوازشریف 100بار نااہل ہوسکتے ہیںلیکن وزیراعظم کے خلاف ریفرنس روکنا اورجہانگیرترین اور عمران خان کے خلاف بھجوانا سراسرجانبداری ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ میں ملکی سلامتی امور پر وفاقی وزراء کی عدم حاضری پر احتجاج کیا اور پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا پارلیمنٹ میں رویہ افسوسناک ہے، اسی لئے ٹوکن نہیں بلکہ سینیٹ سے مکمل واک آؤٹ کیا،وزراء کی عدم دلچسپی کا کل بھی جائزہ لیں گے اور متفقہ لائحہ عمل بنائیں گے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے اپوزیشن کے ریفرنس مسترد اور عمران خان کے خلاف ریفرنس بھجوا کرجانبداری ثابت کردی۔
ان کا کہناہے کہ وزیراعظم کے خلاف تو ان کے اپنے وزیرخزانہ کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے، وزیراعظم کے خلاف الزامات کاانہوں نے خود جائزہ لیا، ہردس الزامات پر مبنی دستاویز پر وزیراعظم کی نااہلی بنتی ہے۔
سینیٹراعتزاز احسن نے کہاکہ حکمران جو بھی کرلیں ان کی پکڑ نہیں، اسپیکر کے فیصلے نے یہ بات ثابت کردی ہے ۔