• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات

خواندگی شعور کی علامت اور علم آگہی کا روشن استعارہ ہے۔ علم کی حدود کا آغاز اصلاًخواندگی سے ہی ہو تا ہے۔ کسی بھی علم کی ابجد سیکھنے کے لئے خواندگی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خواندگی ذہنی پسماندگی کے اندھیروں کو چاک کرتے ہوئے ہمیں آگہی کی راہوں پر گامزن ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم میں سے ہر شخص کی یہ اوّلین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد پھیلے ہوئے معاشرہ اور افراد کو پڑھنے لکھنے کی جانب گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن کاوش کو بروئے کار لائیں۔ پاکستان کو آج کئی چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں سے عہدہ بر آ ہونے میں علمی شعور مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ حضور اکرمﷺ کا فرمان ہے کہ علم مومن کی کھوئی ہوئی میراث ہے۔ ہجرت مدینہ کے بعد جو پہلا کارنامہ سرانجام دیا گیا وہ مسلمانوں میں علم کے فروغ کیلئے مکتب کے قیام کی جدوجہد تھی۔ بحیثیت محب وطن پاکستانی اور بحیثیت ملت مسلمہ کا ایک فرد ہونے کے معاشرہ میں خواندگی کو عام کرنا معاشرتی و سماجی ترقی کی خشت اوّلین ہے ۔ ہم سب کو فخر ہونا چاہئے اگر ہم اپنی جدوجہداور کوشش کے ذریعے معاشرہ کے کسی ایک فرد کو بھی خواندہ بنانے اور علم کے دروازہ پر دستک دینے کے قابل بنا دیتے ہیں۔ آئیے ہم سب عالمی یوم خواندگی پر عہد کریں کہ ہم سچے دل سے اور اپنی ہر ممکن کوشش کے ذریعے معاشرہ میں خواندگی کے شعور کو عام کرنے میں ایک اہم رابطہ کار کی خدمت سر انجام دیں گے۔
تازہ ترین