گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نوجوانوںکوبیرون ممالک بھجوانے والا50سالہ ایجنٹ محمدعنصردل کا دورہ پڑنے سے ہسپتال میں دم توڑ گیا،محمدعنصر کیخلاف جعلی چیک دینے کا الزام تھا گزشتہ روز ملزم کو جیل میں دل کا دورہ پڑا تو اسےہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔