شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن میاں مرید حسین نے قصبہ فاروق آباد کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے فراڈ کیس میں ملوث شیخوپورہ کے تحصیلدار رانا ساجد خان اور معطل شدہ رجسٹری کلرک نصر اللہ کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں کو مسترد کردیاہے اور انکے بارے میں محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کو درست قرار دیا ہے ،