• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی دو فٹ بال گرائونڈ اور دو پارک تعمیر کریگی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پہلی میٹنگ لیاقت باغ ہیڈکوارٹر کے کمیٹی روم میں ہوئی‘ صدارت ایم این اے و چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد نے کی۔ ڈی جی ڈاکٹر ملک عابد محمود نے پارکس و روڈز کی خوبصورتی، ڈینگی کیخلاف اقدامات، ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے کارکردگی اور فنڈز کی  بریفنگ دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پی ایچ اے راولپنڈی شہر میں اس سال دو فٹ بال گرائونڈ، شہباز شریف پارک اور این اے52 میں بھی پارک تعمیر کریگی۔ راول چوک، سکستھ روڈ چوک، چاندنی چوک، خیابان سرسید اور دوسرے چوکوں کی تعمیرو تزئین و آرائش کریگی۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ مری شہر کی خوبصورتی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں جھیکا گلی چوک سے گورنر ہائوس تک مختلف دیواروں اور گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اُنکی تزئین و آرائش ہو گی۔ چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ 
تازہ ترین