• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں ماحول کو پر امن اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم ایز ، سیالکوٹ ویسٹ کمپنی  اقدامات کرے گی اس سلسلہ میں پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں ۔اس امر کا اظہار اراکین صوبائی اسمبلی اور ڈی سی او سیالکوٹ کی صدارت میں ضلعی افسران کے اجلاس میں ہواجس میں بتایا گیا کہ قربانی کرنے والے شہریوں میں بڑے پولی تھین کے بیگز تقسیم کئے جائیں اوماحول کو تعفن سے پاک رکھنے کیلئے شہریوں کو ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے معلوماتی سٹیمرز،اور پمفلٹس تقسیم کئے جائیں ۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال ، ڈسکہ، پسرور، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ سہیل محمود، ٹی ایم او سیالکوٹ، ڈی او ماحولیات، ڈی او ایچ سمیت متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔
تازہ ترین