• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور : اغواکے دوران مزاحمت پر زمیندار قتل

خیرپور(بیورورپورٹ) خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر معروف زمیندار نذیر خان پھلپوٹو کو اغوا کرنے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا۔ پھلپوٹہ برادری کا لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا ۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے معروف زمیندار نذیر خان پھلپوٹو کو اغوا کر نے کے دوران مزاحمت کر نے پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ زمیندار نذیر خان پھلپوٹو خیرپو ر میں پولٹری کی صنعت بھی چلاتے ہیں وہ ضروری کام سے کراچی گئے تھے جہاں واپس خیرپور آنے کے دوران مسلح افراد نے ان کو قومی شاہراہ پر روک کر اغو اکرنے کی کوشش کی تو نذیر خان پھلپوٹو نے مزاحمت کی جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ان کو قتل کر دیا واقعے کے بعد ملزما ن فرار  ہو گئے نذیر خان پھلپوٹو کے مسلح افراد کے ہاتھوں قتل کی اطلاع پر پھلپوٹو برادری کے سیکڑوں افراد جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیا پھلپوٹہ برادری کے قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث کراچی اور پنجاب جانے والا ٹریفک بند ہو گیا۔ دھرنے میں شریک مظاہرین اغوا کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مقتول زمیندار کے ورثاء خادم حسین پھلپوٹو ،ریاض حسین ،منظور احمد اور عبدالرزاق پھلپوٹو نے دھرنے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ خیرپور کے حالات ایک بار پھر خراب ہو گئے ہیں خیرپور ضلع بدامنی کی لپیٹ میں آگیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بڑا آپریشن کر کے جرائم پیشہ گر وہوں کا خاتمہ کیا جائے  جبکہ واقعے کے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے اس بات کی بھی انکوائری کر رہے ہیں کہ نذیر خان پھلپوٹو اغوا کی کوشش کے دوران قتل ہوا یا اس کو دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا تاہم واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین