گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ٹریفک وارڈن شہر بھر کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عید قربان کیلئے جانوروں اور دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے گھروں سے نکلنے والے شہری بے ہنگم اور جام ٹریفک کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہوتے رہے جبکہ اس دوران نہ تو کوئی ٹریفک پولیس کا اہلکار موثر طریقے سے ڈیوٹی پر نظر آیا اور نہ ہی کسی نے ٹریفک جام ہونے کا نوٹس لیا شہری اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کو چالو رکھنے کی کوششیں کرتے رہے دوسری طرف انتظامیہ کے احکامات کے باوجود شہری حدود میں خود ساختہ اہم شاہراہوں پر لگائی گئی منڈیاں بھی ٹریفک کی روانی کا متاثر کرتی رہیں ادھر ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق وارڈنز ٹریفک بحال رکھنے کیلئے مسلسل مصروف ہیں۔