سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجر پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے سیالکوٹ باونڈری ورکنگ پسرور اور شکر گڑھ کا دورہ کیا اور افسران اور فوجیوں کے ساتھ عید الا ضحی کی نماز ادا کی اور عید اہلکاروں کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر انہوں افسران اور جوانوں میں عید کی خوشی مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادر افسران اور اہلکاروں ہمیشہ وطن سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا اورملی وقومی تہواروں پر بھی خدمات کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ علاوہ ازیں رینجرز اہلکاروں نے عیدورکنگ باونڈری پر منائی ۔ عید الاضحی کے موقع پر جہاںضلع سیالکوٹ میں شہریوں سمیت پریسیوں نے عیداپنے والدین اور دوست احباب کے ساتھ عید منائی وہاں پنجاب رینجرز کے جوانوں نے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن سے ملحقہ پوسٹوں جمیل شہید پوسٹ ہرپال، انولا، باجڑہ گڑھی، عمران والی، کندن پور، چپر اڑ، بجوات، چاروا ، ہرن والی، سجیت گڑھ ودیگر پوسٹوں پر اپنی ڈیوٹیاں رات آنکھوں میں کاٹ کر گزاری ۔ اور عید کی خوشیاں گھروالوں کے بجائے اپنے ساتھیوں کے ساتھ منائی۔