سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) عید الاضحی کے بعد بھی گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے ۔20کلو آٹا کا تھیلا720روپے کے بجائے740روپے، بناسپتی گھی لوکل132روپے فی کلو کے بجائے150روپے، چاول80روپے فی کلو کے بجائے95روپے، دال چنا140روپے فی کلو کے بجائے155روپے، دال مسور130روپے فی کلو کے بجائے160روپے، دال ماش240روپے فی کلو کے بجائے310روپے، دال مونگ120روپے فی کلو کے بجائے150روپے، کالے چنے135روپے فی کلو کے بجائے150روپے فروخت کررہے ہیں