سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)سابق چیرمین سرجیکل ایسوسی ایشن عامر ریاض بھنڈر نے کہا ہے توانائی بحرا ن کی وجہ سے سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری بھی دوسری انڈسٹری کی طرح مشکلات کا شکار ہو رہی ہیں اور اس وجہ سے بیرون ممالک سے حاصل شدہ آرڈر منسوخ ہونے کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے مدمقابل صنعت کار اٹھا کر بیرون گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں ۔ ہماری حکومت توانائی بحرا ن کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن حکومت کو چاہےے کہ بجلی گھروں کی ترجیجی بنیادوں پر تعمیر کر کے بجلی کی کمی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ پاکستان کی معیشت پروان چڑھے گی او ر ملک سے بے روز گاری جیسے مسائل ختم ہوجائیں ۔