• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کیلئے درخواست دائر کردی

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی ایک اور مشہور زمانہ جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جی ہاں ہولی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے نامور اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ 12سال کی رفاقت کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی نے پیر کے روز اپنے شوہر بریڈ پٹ سے خلع کی درخواست دائر کردی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس درخواست میں اداکارہ نے چھ بچوں کی تحویل کی استدعا بھی کی ہے۔واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ 2014میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ گذشتہ کئی ماہ سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔
تازہ ترین