سانگھڑ+میرپورخاص(نامہ نگاران)حیسکوسا نگھڑ نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے گرانڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس کے پہلے روز بجلی چوری میں ملوث دو سو گھروں کی بجلی منقطع کردی گئ جبکہ ایسے گھروں کے میٹر اور تا ر اتارلیئے گئے ۔حیسکو کی کار روئ کے باعث بجلی چوروں میں کھلبلی مچ گئ ۔ایس ڈی او حیسکو فیاض نائیچ کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں بجلی کی چوری انتہا پر ہے جس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا حیسکو آپریشن کے متا ثر ہ صارفین نے بھی محکمے سے رجوع کرلیا ہے جو گذشتہ دس سال سے بجلی چوری کے عادی تھے اس آپریشن کی نگرانی براہ راست سپرٹینڈنٹ انجینئر ملک امتیاز کررہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اب ماحول تبدیل ہوجکا ہے اور اب بجلی چوری کرنا کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہے گا لہذا لوگوںکو جاھیے کہ وہ اپنی عادتیں تبدیل کر لیں۔ میر پور خاص:حیسکو آپریشن ڈویژن میرپورخاص نے بجلی کے کروڑوں روپے کے واجبات کی وصولی کے میرپورخاص شہر اور اطراف کے متعدد گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد نادہندگان کے بجلی کے کنکنشن کاٹ دئیے اور بڑی تعداد میں تار اور میٹر اتارلئیے، دوسری جانب مختلف دیہات کے باشندوں نے بڑی تعداد میں میرپورخاص کے قریب حیدرآباد مین روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کئی گھنٹے تک دھرنا دیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بقایا جات کا جواز بنا کر مختلف گاؤں کی مکمل بجلی منقطع کردی گئی ہے جس سے علاقے کی ایک بڑی آبادی شدید گر می میں اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہےجبکہ مذکورہ گاؤں کے بجلی کے صارفین کی اکثریت نے بجلی کے بل ادا کردئیے ہیں ۔ انہوں نے فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے۔