• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا فٹ بال ٹیم کی بس میں ڈکیتی، ڈاکو قیمتی سامان لے اڑے

کراکس (اے پی پی) وینزویلا میں ڈاکوؤں نے قومی فٹ بال ٹیم کی بس کو لوٹ لیا، ڈاکو کھلاڑیوں کے جوتے، شرٹس سمیت دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ ذرائع  کے مطابق وینزویلین فٹ بال ٹیم موناگاس کے ہاتھوں شکست کے بعد واپس جا رہی تھی کہ راستے میں چھ مسلح ڈاکو بس روک کر اس میں سوار ہوئے اور کھلاڑیوں سے ان کا قیمتی سامان چھین لیا جس میں ان کے جوتے، شرٹس، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاءشامل تھیں۔ واضح رہے کہ وینزویلا ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے گزشتہ چند برسوں سے جرائم کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین