• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک بار پھر’’پاکستانی کبوتر‘‘زیرحراست

کراچی(جنگ نیوز) بھارت میں ایک بار پھر ’’پاکستانی کبوتر‘‘ کو زیرحراست لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق،بھارتی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں ریاستی انٹیلی جنس ادارے اور بھارتی فوج نے ایک کبوتر کو زیرحراست لیا ہوا ہے، کیوں کہ اس کے پروں پر اردو کے کچھ الفاظ تحریر ہیں۔بھارتی ایجنسیوں کو شک ہے کہ یہ کبوتر پاکستان سے وہاں پہنچا ہے۔کبوتر کو موٹلا گائوں میں نریش کمار نے پکڑا تھا۔جس نے اس کے پروں پر کچھ لکھا ہوا دیکھا جس کی خبر اس نے مقامی پولیس کو کی، جس نے کبوتر کو زیر حراست لے لیا۔جس کے بعد اس کا ایکسرے بھی کروایا گیا۔پولیس ڈی ایس پی بھوپندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کبوتر کے پروں پر کچھ ہندسوں کی مہر لگی ہوئی ہے، ہم اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیا وہ موبائل نمبر ہے اور وہ پرندہ پاکستان سے یہاں پہنچا ہے۔جب کہ ایس ایچ او جسوندر پال کے مطابق، اردو تحریر کا ترجمہ کروالیا گیا ہے جس پر اتوار، بدھ اور جمعرات تحریر  ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پٹھان کوٹ کے بامیال سیکٹر میں ایک کبوتر کو زیر حراست لیا گیا تھا۔
تازہ ترین