• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام،خانیوال کے بعد بہاولپور اور لیہ میں کئی علماء وذاکرین پر پابندی

بہاولپور،لیہ،کوٹ سلطان(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ جنگ،نامہ نگار)محرم الحرام میں خانیوال کے بعد بہاولپور اور لیہ میں کئی علماء وذاکرین پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں قیام امن کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے 41علماء کرام کے ضلع بہاولپور میں داخل ہونے پر اور 31علماء کرام کی زبان بندی کے احکامات جاری کردئیے ہیں، مولانامحمد احمد لدھیانوی، مولانا مسعود الرحمان، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں، مولانا غلام یسیٰن، مولانا عالم طارق، مولانا عبدالغفور جھنگوی، مولانا معاویہ، مولاناریحان ضیاء فاروقی، مولانا محمد نواز بلوچ، مولانااورنگزیب فاروقی، مولاناعبدالخالق رحمانی، مولانا سلیمان ضیاء فاروقی، مولاناعلی معاویہ، مولانا عبیدالرحمن ضیاء،مولانا لطف اللہ لدھیانوی، مولانا مسعود نواز جھنگوی، مولانا عبدالغفور حقانی، مولانا عبدالغفار تونسوی، مولانا عطاء المومن شاہ بخاری، مولانا یحیٰ عباسی، مولانا ابوبکر، مولانا افتخار احمد حقانی، مولانا محمود احمد صفدر، مولانا کاشف رضا، مفتی سعید ارشد، مولانا کفایت حسین نقوی، علامہ ساجد نقوی، سید عقیل اظہر، مولانا رب نواز حنفی، سید عباس نقوی، سید آغاذکریا، مولانا حسن عارف، مولانا اقبال رضوی، اقتدار حسین نقوی، محمد حسین ڈھکو، غلام مصطفی، شوکت رضا، غضنفرعباس، حاجی ناصر، نوید عاشق اوراظہرحسین حیدر کے ضلع میں داخلے جبکہ قاری اللہ بچایا، مولانامحمد ابراہیم، مولانا خلیل الرحمان، مولانا محمد قاسم، حافظ جندوڈہ، قاری محمد رمضان، قاری محمد اکرم، قاری اللہ وسایا، مولانا نصراللہ، مولانا عصمت اللہ، عبدالباسط عرف کلاشنکوف، ملک محمد صدیق جوئیہ، قاری عبدالرشید، مولانا ادریس، قاری محمد عابد، مفتی محمد اسماعیل، مولانا عابد عثمانی، اللہ وسایاہاشمی، محمد اشرف جعفری، محمد تقی،عرفان رضا، سجاد حسین،ریحان عباس، خواجہ مرید، محمد بشیر، ذاکر چوہدری، بلال حسین، محمد لطیف، قمر حسین اورمبارک شمسی  کی زبان بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ڈی سی او لیہ نے ضلع بھر کی ریونیو حددو میں میں 89علماء ،ذاکرین ومقررین کے داخلہ اور قیام پر پابندی عائد کر دی ہے جن میں مداح حسین علوی ،پروفیسر مہدی حسین شاہ ،مولانا غفور عباس تونسوی،مولانا رمضان توقیر ،پروفیسر مختار جاوید،نصیر حسین ،مولانا قاری شوکت علی ،علامہ راجہ ناصر عباس ،علامہ جعفر عباس جتوئی ،مظہر عباس علوی،مولانا عبدالخالق صدیقی ،علامہ ساجد حسین رکن،ذاکر مداح حسین شاہ ،سائیں کنور عباس ،علامہ ساجد علی نقوی،علامہ نذر عباس سولنگی،علامہ نذر عباس نقوی،علامہ محمد امین شہیدی ،محمد یوسف رضوی ،مولانا ملازم حسین ،مولانا عبدالغفور جالندھری،مولانا امیر محمد باروی ،مولانا سلطان محمود ضیاء ،مولانا الیاس گھمن،مولاناتاج محمد ،مولاناطاہر جھنگوی،مولاناعبدالخالق علی پوری،مولاناعالم طارق ،مولانامحمد احمد لدھیانوی ،عطااللہ بندیالوی ،ڈاکٹر خادم حسین ڈلو،معاویہ اعظم طارق ،محمد ابراہیم شاہ ،مولانا کفایت حسین نقوی ،مولانا مسعود الرحمان عثمانی ،مولانا مسرورالحق ،مولانا عبدالحمیدخالق ،مولانا عبدالغفورحقانی ،مولاناآصف معاویہ،مولانااشرف طاہر،مولاناعبدالجبارجاںوری،مولاناسہیل عباس نقوی،مولاناعبدالغفار تونسوی،مولانااورنگزیب فاروقی ،مولانا غلام عباس قمی،مولاناعمران تونسوی ،مولاناعبدالخلیق رحمانی ،مولاناارشد معاویہ ،مولاناعبدالصابر احمد،مولاناعبدالکریم ،مولاناعبد العزیز،مولانامحمد رفیق جامی ،مولاناحبیب اللہ نقشبندی،مولاناسبطین نقوی اور مولانا زبیر شامل ہیں ۔اسی طرح مختلف علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیںجن میں آغامحمد عمران ،محمد ابوزر نقوی ،ذاکر موسیٰ خان،مولوی ظفر عباس ،زراحت عباس ،سبطین شاہ،قاضی شاہ مردان،اللہ نواز سرگانی ،محمد سلیم انصاری،محمد طارق مومن،محمد امین گڈو ،ذکاء اللہ ،قاری عبدالرحمان ،قاری محمد ثناء اللہ ،مفتی محمد عمر ،عبدالحمید ،قاری محمد حیات ،مولانا عبدالغفور ،محمد عمر م،عبدالستار،محمد اکرم ،قاری اللہ بخش،قاری ابوبکر،قاری ایوب، عبدالعزیز گورمانی ،قاری محمد طاہر عطا،عبدالغفور عابد،عبدالرشید گورمانی ،عبدالغفور ،قاری اللہ نوازسیہراور مولانا عبدالعزیزباروی شامل ہیں ۔یہ حکم 70روز تک نافذالعمل رہے گا۔ ایک روز  قبل ڈی سی اوخانیوال نے مختلف مکاتب فکر کے 48علماء کرام کے ضلع خانیوال کی ریونیو حدود میں داخلے اور قیام پر فوری طور پر پابندی عائد  کی  تھی،ادھر  قصور میں بھی 21علماء کی ضلع میں داخلے ‘قیام اور تقاریر پر 3ماہ کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے ۔
تازہ ترین