• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے161رنز کا ہدف

Pak Westindies T20 Target
پاکستان کرکٹ ٹیم نےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میںمہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے161رنز کا ہدف دیا ہے،پاکستانی اننگز کی خاص بات خالد لطیف کے40، شعیب ملک37اور سرفراز احمد کی46رنز کی نا قابل شکست اننگز تھیں۔

دبئی میںکھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئےمقررہ20اوورز میں4وکٹ کے نقصان پر160رنز بنا ئے ۔

پاکستان کی پہلی وکٹ شرجیل خان کی صورت میں جلد گر گئی اس وقت پاکستان کا مجموعہ صرف4رنز تھا،دوسری وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور خالد لطیف نے54رنز جوڑے لیکن 58کے مجموعے پر بابر اعظم19رنز بنا کربانڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے۔

تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی خالد لطیف تھے،انہوں نے40رنزکی اننگ کھیلی وہ85رنز کے مجموعے پر آئوٹ ہو ئے،چوتھی وکٹ کی پارٹنر شپ جوپاکستانی اننگز کی سب سے بڑی شراکت تھی جس میں69رنزبنے،یہ شراکت کپتان سرفراز احمد اور سینئر بیٹسمین شعیب ملک کے درمیان رہیجسے ڈیوائن براوو نے شعیب ملک کو آئوٹ کرکے ختم کیا شعیب ملک نے 37رنز بنا ئے۔

کپتان سرفراز احمد46اور عمر اکمل ایک رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،یوں پاکستان نےمقررہ20اوورز میں4وکٹ کے نقصان پر160رنز بنا کر مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو161رنز کا ہدف دیا ہے۔

ویسٹ انڈیزکی جانب سے براوو، بریتھویٹ اور بدری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیزکیخلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تازہ ترین