وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ چند ٹکوں کی خاطر بھارت کی غلامی کرنے والوں کو بلوچستان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے،براہمداغ بتائے کس حیثیت سے بلوچستان کی بات کرتا ہے؟
کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں آل پاکستان بلوچستان ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وطن سے غداری کرنے والے ہم میں سے نہیں ، ڈیرہ بگٹی کے عوام نےبراہمداغ کی منفی ذہنیت مسترد کردی۔
نواب ثنا ء اللہ زہری نے کہا کہ بھارت کے خلاف پورے بلوچستان میں لوگ باہر نکلےجو براہمداغ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردارکیاکہ اگر انہوں نے جارحیت کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دیں گے۔
تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن ،صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی سمیت سول وفوجی حکام نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں نے بینڈ کی دھن پر مارچ پاسٹ کیا، اس موقع پر بلوچستان کی وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی موجود تھیں، ملک کے مختلف علاقوں اوربلوچستان کے فنکاروں نے علاقائی موسیقی کا شاندارمظاہرہ پیش کیا،اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیاگیا۔
فرنٹئیرکوربلوچستان کے زیر اہتمام حکومت بلوچستان کے تعاون سے آل پاکستان بلوچستان ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازآج سےبگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہاہے۔