• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کا پولیس اہلکار قتل کا نو ٹس، گرفتاری پر انعام مقرر

Cm Sindh Takes Notice Of Policeman Shot Dead Annouce Prize Money To Help Catching The Criminals
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ میں ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹرکے قتل کا نوٹس لے لیا ،آئی جی سندھ نے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قاتلوں کوجلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایک بیان میں قاتلوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر محمد ارشد اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ۔اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی ۔

اسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد ارشد کو دو گولیاں لگیں۔ واردات کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں۔
تازہ ترین