• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاون میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

کرا چی (اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاون میںتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے  نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدود لیاری خدا کی بستی کے قریب تیز رفتا گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 18سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کر دی۔
تازہ ترین