• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ائیرپورٹ سے ملحقہ ایک ہزار ایکڑ زرعی اراضی بربادہونے کا اندیشہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے ملحقہ ایک ہزار ایکڑ زرعی اراضی نکاسی آب کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے تباہ وبربادہونے کا اندیشہ ہے۔ کاشتکاروں افضل شاہین، نشاط گھمن اور رزاق میانہ نے  بتایا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سطح رن وے کی تعمیر کے بعد خاصی اونچی ہو چکی ہے جسکی وجہ سے انہیں آبپاشی میں خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا کیونکہ نکاسی آب کا راستہ مناسب نہیں ہے اور مون سون کے دوران پانی فصلوں میں کھڑا رہتا ہے جسکے بروقت اور نا مناسب بہاؤ کی وجہ سے فصلیں ہر سال تباہ ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیئرمین ملک اشرف سمیت دیگر اراکین کو بھی متاثرہ جگہ کا معائنہ کروایا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی جبکہ اس ضمن چیئرمین ملک اشرف نے جنگ کو رابطہ پر بتایا کہ کھیتوں سے پانی کے اخراج میں بڑی رکاوٹ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تعمیرات ہیں۔ متاثر ہ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتی زرعی اراضی کو بچانے کے لئے فی الفور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ہر سال انہیں ہونے والے مالی نقصان سے بچایا جاسکے۔ 
تازہ ترین