• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ تا ژوب شاہراہ پر ہائی وے پولیس تعینات کی جائے

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)کوئٹہ تا ژوب شاہراہ پرہائی وے پولیس تعینات کی جائے پولیس نہ ہونے کی وجہ سے ہر روز یہاں پر ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوگئی ہیں ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران بلوچستان) رجسٹرڈ)کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ کے انجمن تاجران سے مشترکہ میٹنگ میں کیا مرکزی انجمن تاجران کے صدر ایک وفد کے ہمراہ مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ کا تنظیمی دورہ کیا گیا وفد میں ان کے ساتھ سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی انجمن تاجران کے صدر چمن صادق اچکزئی ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سید علی بھی شامل تھے مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ کے صدور اور کابینہ نے کہا کہ کوئٹہ تا ژوب سیکشن ہائی وے جو کہ ایک مصروف ترین شاہراہ ہے لہٰذا یہاں کے عوام اور تاجر کو ہائی وے پولیس فراہم کی جائے تاکہ حادثات کی روک تھا م ہوسکے ۔
تازہ ترین