• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کسٹمز ایسوسی انتخابات، خرم اعجاز اور واثق حسین جیتنے میں کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کسٹمز ایسوسی ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہونے والا کانٹے کا مقابلہ کسٹمز الائنس کے خرم اعجاز اور واثق حسین جیتنے میں کامیاب رہے،کسٹمز الائنس نے کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق صدارتی امیدوارخرم اعجاز نے 427اور جنرل سیکریٹری کے عہدے پر واثق حسین  442ووٹ حاصل کیے۔ سینئر نائب صدر کے عہدے پر کامیاب ہونے والے اقبال فیروز نے 443ووٹ حاصل کیے۔ صغیر احمد قریشی نائب صدر،  عامر نشااسسٹنٹ نائب صدر ، محمد عامر جوائنٹ سیکریٹری،  راشد جمالی انفارمیشن سیکریٹری اور مناف جانگڈابحیثیت جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔
تازہ ترین