• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں سالانہ ٹائیگر ڈے کے موقع پر دلچسپ پریڈ کا انعقاد

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شہر ولادیوستوک میں سالانہ ٹائیگر ڈے کے موقع پر ایک دلچسپ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔شہر کی مرکزی شاہراہ پر منعقد ہونے والی اس شاندار پریڈ میں بچوں،بڑوں،خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 10ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔اس پریڈ میں شریک افراد نے دلچسپ اور منفرد ٹائیگر کاسٹیومز زیب تن کی ہوئی تھیں ۔پریڈ میں موسیقی اور رقص کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے شرکاء بھرپور لطف اندوز ہوئے۔واضح رہے کہ اس دن کا منانے کا مقصد دنیا بھر میں ٹائیگر اور تیندوے کی تیزی سے کم ہوتی تعداد سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے جبکہ اس کا پہلی مرتبہ انعقاد 16سال قبل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین