• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدایت کار شہزاد رفیق نئی فلم پاک چائنہ کا آغاز کریں گے

کراچی( اسٹا ف رپورٹر )  معروف فلمساز و ہدایت کار  شہزاد رفیق اب جلد ہی اپنی نئی فلم پاک  چائنہ کا آغاز کریں گے ۔ جس کی کہانی کے لیے انہوں نے معروف شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کو آمادہ کر لیا ہے ۔ اپنی اس فلم کے لیے وہ پاکستان اور چائنہ کی اسٹار کا سٹ کا انتخاب  کریں گے ۔  شہزاد رفیق کی شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے شہید طالب علم اعتزاز  حسن کو خراج پیش کرنے کےلیے بنائی گئی فلم سیلوٹ کی عام نمایش بھی  اس سال دسمبر میں متوقع ہے۔ 
تازہ ترین