• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کانپور (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کا500 ویں ٹیسٹ میچ چوتھے ہی دن جیت لیا۔ آف اسپنر روی چندرن ایشون کی بہترین کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فتح کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے روایتی انداز اپناتے ہوئے اپنی ٹیم کو عالمی نمبر ایک قرار دیدیا۔ کیویز بیٹنگ لائن434 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے236 رنز پر ہمت ہارگئی۔ لیوک رونچی نے 80اور مچل سینٹنر نے71 رنز بناکر مزاحمت کی۔ روی چندرن اشون نے اننگز میں چھ اور میچ میں مجموعی طور پر 10وکٹیں حاصل کیں۔ محمد شامی کو دو اور رویندرا جدیجہ کو ایک وکٹ ملی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کر لی ہے۔
تازہ ترین