• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم سی کورنگی،دفتری امور اردو زبان میں انجام دینے کی قرار داد منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی ایم سی کورنگی کے تمام سرکاری اور دفتری امور اردو زبان میں انجام دیئے جائیں گےاردو کو سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر نافذ کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئ چیئرمین ڈسٹرکٹ کورنگی سید نیر رضا نے کہا ہے کہ اردو ہماری قومی زبان ہے دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی نظر آتی ہے جنہوں نے اپنی قومی زبان کو اپنے سسٹم میں مکمل طور پر نافذ کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی کورنگی کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں وائس چیئرمین رکن الدین تاج ،میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ،ڈائریکٹر کونسل ارشاد احمد ،اراکین کونسل  کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کیا،چیئرمین  نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے دن سے سیوریج اور گندگی کا سامنا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ان مسائل سے گھبرا جائیں گے سیوریج اور گندگی کے ساتھ دیگر بہت مسائل بھی موجود ہیں جن میں اسکولوں کا مسئلہ بھی توجہ طلب ہے کیونکہ اس وقت بہت  سے اسکولوں کی حالت زار با لکل ٹھیک نہیں اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین