گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) یونین کونسل نمبر 2سول لائن میں گیس کی بہتر فراہمی کیلئے نئی گیس پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ۔ چیئرمین سول لائن ڈاکٹر عمر نصیر نے بتایا کہ منیرچوک سے گیس پائپ لائن گلی نمبر 5نیو سول لائن تک لنک کی جائے گی جس سے نیو سول لائن‘ مکی مسجد روڈ‘ سول لائن کلاں‘ نمک والا گلہ اور ملحقہ آبادیوں میں گیس پریشر کی کمی کافی حد تک ختم ہو جائے گی۔