• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پاناما لیکس کیخلاف درخواستوں پر اعتراض ختم، سماعت کھلی عدالت میں ہوگی

 اسلام آباد( نمائندہ جنگ) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف اور جما عت اسلامی سمیت دیگر کی جانب سے دائر تمام آئینی درخواستوں کی ان چیمبر سماعت کرتے ہوئے ان پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دئیے ہیں اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے کیس کو عدالت میں لگا نے کی ہدا یت کی ہے،منگل کے روز فاضل چیف جسٹس نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئےدائر درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات سے متعلق آئینی درخواستو ں کی سماعت کی،دلائل سننے کے بعد عدالت نےعمران خان،سراج الحق،طارق اسداوروطن پارٹی کی درخواستوں پر رجسٹرار کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو ختم کرتےہوئے آفس کو ہدا یت کی کہ ان آئینی درخواستو ں کو کھلی عدالت میں سماعت کیلئے لگایا جائے ۔پاناما لیکس کے حوالے سے آئینی درخواستو ں کی سماعت 3 رکنی بنچ کرے گا۔
تازہ ترین