• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایڈز کے 90 ہزار مریض ملائیشیاکی جیلوںمیں 221پاکستانی قیدہیں،سینیٹ وقفہ سوالات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایوان بالا کو بتایا گیا کہ ملائشیا کی جیلوں میں 221پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں، گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹول ٹیکس کی مد میں 17ارب 20کروڑ 82لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کی گئی، ملک میں اس وقت 29.567ملین ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں، پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی کل تعداد 90ہزار،رجسٹرڈ مریض 7ہزارہیں،مغربی ممالک کی نسبت پاکستان میں ایڈز کی بیماری اتنی تیزی سے نہیں بڑھ رہی،منگل کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران طاہر مشہدی کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ تازہ ترین ریکارڈ کے مطابق ملائشیا کی جیلوں میں 221پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں ،  سسی پلیجو کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے بتایا کہ پنجاب نارتھ ریجن کے ٹول پلازہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران 4ارب 16کروڑ 99لاکھ 76ہزار ، پنجاب کے سائوتھ ریجن سے 3ارب 98کروڑ 97لاکھ 77ہزار روپے، سندھ نارتھ ریجن سے 2ارب 64کروڑ 70لاکھ 58ہزار ، سندھ سائوتھ ریجن سے ایک ارب 73کروڑ 85لاکھ 31ہزار ، بلوچستان ریجن سے 24کروڑ 11لاکھ 96ہزار ، خیبرپختونخوا ریجن سے 82کروڑ 20لاکھ اور موٹر ویز سے 3ارب 59کروڑ 97لاکھ سے زیادہ کی رقوم جمع کیں، طاہر مشہدی کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے بتایا کہ سامان اور مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن کے معاملے میں سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت نے چین ، بھارت اور ایران کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں،   صلاح الدین ترمذی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت بیگم سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی آر ڈیننس 1962کے تحت فراہم کی جانے والی خدمت کے مطابق فیس وصول کی جاتی ہے تاہم غیراخلاقی عوامل بشمول بعض نجی ہسپتالوں کی جانب سے بہت زیادہ فیس وصول کرنا خارج ازامکان نہیں ،  صوبائی حکومت کی ہیلتھ کمیشن ڈاکٹروں کی جانب سے لی جانے والی فیسوں کے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔
تازہ ترین