• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی نیوی کے4 بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گئے

4 Iran Navy Ships Reaches Karachi Port
ایرانی نیوی کے چاربحری جہازکراچی بندرگاہ پہنچ گئے۔ پاکستان نیوی کے آفیسرز و سیلرز اور ایرانی سفارتی عملے نے جہازوں کا استقبال کیا ۔

ترجمان نیوی کے مطابق 3روزہ دورے پرآئے ایرانی بحری جہازوں کے آفیسرز اورسیلرزپاکستان نیوی کے ہم منصبوں سےپیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ تربیتی مشقیں اورکھیلوں کےمقابلے بھی دورے کا حصہ ہیں۔حکام کے مطابق ایرانی بحریہ کا دورہ خطے میں امن و امان کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔
تازہ ترین