لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس پر کسانوں کا دھرنا اوراحتجاج کل رات سےجاری ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان بےحال ہیں ، ان کی آواز پورے ملک میں پہنچائیں گے ۔
لاہورمیں پنجاب اسمبلی کےسامنے ، مال روڈ پر چیئرنگ کراس پر کسانوں کے ساتھ اساتذہ بھی اپنے مطالبات کے لیے پہنچ گئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ،قمر زمان کائرہ ،منظور وٹو کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس پہنچے،۔ خورشید شاہ کا کہناتھاکہ حکومتی پالیسی کے باعث کسان بے حال ہوچکا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور بھی کسانوں کی حمایت کے لیے پہنچے، ڈنڈوں سوٹوں سے لیس کسانوں نے احتجاجاً مال روڈ پر ٹماٹر بھی پھینک دیئے اور کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک وہ مال روڈ سے نہیں اٹھیں گے، دھرنے کے باعث مال روڈ،سے ملحقہ سڑکوں پرطلباءوطالبات اور شہری خوار ہوتے رہے۔
پریشان حال تاجروں اور شہریوں کا حکومت سے مطالبہ کہ دھرنوں اور مظاہروں کے لیے کوئی جگہ مخصوص کی جائے تاکہ آئے روز کی مشکلات سے نجات مل سکے۔