• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنے امیدواران کو بھرپور سپورٹ کریں گے،چوہدری ندیم بوٹا

اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی)انصاف ٹائیگر فورس آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ندیم بوٹا نے اپنے آبائی گاؤں کلیال بینسی وارڈسے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے باضابطہ اعلان کردیا۔فیصلہ میں نے مقامی لوگوں کی پرزور اپیل پر کیا۔ آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن میں جس طرح اپنی کارکردگی کی بنیاد پر علاقے کی سیاست پر مسلط ٹولے کو ناکوں چنے چپوائے اور انہیں ان کی اوقات یاد کروائی،ہم اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے بلدیاتی الیکشن لڑنے جارہے ہیں اور انشااللہ اس بار جیت ہمارا مقدر ٹھہرے گی۔ہم الیکشن میں کامیاب ہو کر معاشرہ کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائیں گے اور ماضی میں کھڑپینچوں کی طرف سے عوام کے ساتھ روا رکھے گئے بدترین سلوک اور ظلم کا ازالہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں تحریک انصاف ایک نظریئے کا نام ہے اور ہم اس نظریئے کی آبیاری کے لئے تن من کی بازی لگادیں گے اور أزاد خطہ کی تعمیر وترقی کی وہ تاریخ رقم کریں گے کہ مستقبل قریب میں اس کا تصور بھی محال ہو گا۔ندیم بوٹا نے اپنے ان رفقا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر بھروسہ کیا اور الیکشن کے لیے آمادگی پر راضی کیا۔اب میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنے رفقا کے اعتماد پر پورا اتروں اور عوامی خدمت کا فریضہ احسن طور پر نبھا سکوں۔انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انورکی قائدانہ صلاحیتوں پر اپنے اعتماد کا اظہا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنے امیدواران کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔
تازہ ترین