• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی حالت ابتر مسافروں کو مشکلات کا سامنا

چکسواری (نامہ نگار) چک سواری کی سڑکوں کی حالت ابتر ٹھکیدار ٹھیکے لیکر غائب  ٹھیکداروں نے سڑکوں پر کام بند کر دیا  مشینری غائب مسافروں کو مشکلات کا سامنا حادثات میں اصافہ عوامی حلقوں کا ٹھیکے ہونے کے باوجود کام نہ کرنے والے ٹھکیداروں سے ٹھیکے واپس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چکسواری کی مین سڑک سمیت تمام رابطہ سڑکیں اسوقت کھنڈرات اور آثار دیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں  میرپور کوٹلی سڑک جس کی تعمیر کا ٹھیکہ ہو چکا ہے  میں کافی عرصہ سے کام بند پڑا ہوا ہے  اسلام گڑھ سے لیکر پلاک تک سڑک کم اور کھڈے زیادہ ہیں اسی طرح چکسواری کی لنک سڑکیں بروٹیاں بائی پاس، سسرال بائی پاس حالیہ مون سون کی بارش کی وجہ سے استعمال کے قابل نہیں رہیں اور ان پر بڑے بڑے کھڈے پڑ چکے ہیں   ان دو سڑکوں کے ٹھیکے بھی ہو چکے ہیں لیکن کام متعلقہ ٹھیکداروں  نے ابھی تک شروع نہیں کیا اور ٹھیکے لیکر خواب خرگوش کی نیند سو گے ہیں  جبکہ محکمہ تعمیرات  مکمل طور پر خاموش ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن سڑکوں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں ان پر کام جلدی شروع کروایا جائے  یا اگر متعلقہ ٹھیکدار کام شروع نہیں کرتے تو ٹھیکے منسوخ کر کے نئے ٹھیکداروں کو دیے جائیں اور کام جلدی شروع کروایا جائے تاکہ مسافروں کی مشکلات کم ہو سکیں
تازہ ترین