• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: لنڈا بازار میں آتشزدگی، آگ پر قابو پالیا گیا

Lahore Fire At Market Brought Under Control
لاہور کے علاقے نولکھا کے لنڈا بازار میں بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے کپڑے کی دکانوں میں آگ لگ گئی ریسکیو ٹیم نے پانچ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق لنڈا بازار میں بجلی کا ٹرانسفارمر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیم کے دیر سے پہنچنے پر آگ نے کپڑے کی سات دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ۔

ریسکیو ٹیم کو آگ بجھانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم پانچ گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ دکانداروں کے مطابق آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین