• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت حالات کو کشیدہ کررہا ہے،ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں،شیری رحمان

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے خصوصی ٹرانسمیشن میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ مقدمہ لڑنا اس وقت حکومت کا بھرپور کام ہونا چاہیے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ہم سب ایک ہیں ایک ساتھ کھڑے ہیں بہتر حل ہمیشہ مشترکہ حل ہوتا ہے ۔حکومت اس وقت فوری طور پر بیان دےکہ کیا حالا ت ہیں بھارت اس وقت حالات کو مزید کشیدہ کرنے میں مبتلا ہے ۔ شیریں رحمان نے کہا کہ اس وقت بھارت نے جنگ کا طبل بجایاہوا ہے اور وہ اس میں ہی لگا ہوا ہے شاید سیاسی فوائدچاہتے ہیں یہ ان کی مقامی سیاست کا ایک حصہ ہےلیکن یہ ایک خطرناک سیاست ہے۔  طلعت حسین نے کہا کہ ہندوستان نے جو فائر کیا ہے لائن آف کنٹرول کے اوپر اس میں کوئی انہونا پن نہیں ہے اس سے پہلے جو اشتعال انگیزی کی جاتی تھیں یہ اسی قسم کی ایک اور اشتعال انگیزی ہے اس کو نام سرجیکل اسٹرائیک دیاگیا ہے۔مظہر عباس نے کہا کہ دیکھئے دو دن پہلے ہماری کچھ صحافیوں کی یہاں سنیئر رینجرز آفیشل سے ملاقات ہو ئی تھی اور ویسے ہی ایک سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بھارت کوئی اس طرح کی adventureیا غلطی کریگا تو ان کا جواب تھا جی ایسا لگتا ہے کہ بھارت کچھ ایسی غلطی کریگا اسلئے کہ کہیں نہ کہیں اس نے اپنے لوگوں کو مطمئن کرنا ہے لیکن مجھے لگتا یہ ہے یہ ایک تو provocationبھی ہے وہ چاہ رہے ہیں کہ پاکستان کوئی غلطی کرے وہ چاہ رہے ہیں کہ پاکستان میں رائے عامہ جو ہے وہ اس جانب راغب ہواور وہ چاہ رہے ہیں کہ پاکستان کو دنیا میں یہ دکھایا جائے کہ پاکستان جو ہے وہ اس طرح کی extremist stateہے۔ شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ جو کشمیر میں Vialance کی بات کرتے ہیں جو کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی بات کرتے ہیں اُن کے اوپر وہاں غداری کے فتوے لگائے جارہے ہیں۔  شہزاد چوہدری نے کہا کہ اس وقت بھارت کے تعلقات امریکہ کے ساتھ جو ہیں وہ اس لیول پر ہیں جہاں پر کہ امریکہ جب ان سے بات کہلوانا چاہتا ہے یا منوانا چاہتا ہے تو اس کو کچھ نہ کچھ دینا پڑتا ہے۔  مظہر عباس نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ جو اس وقت کام کرنے کی ضرورت ہے وہ اندرونی سیاسی استحکام ہے اور ساتھ میں جو آپ کو کچھ سخت فیصلے پاکستان کے اندرونی معاملات میں لینے ضروری ہیں ہم اگر تیس سال پرانی یا پچیس سال پرانے narrativeپر سیاست کرتے رہیں گے تو ہمیں نقصان ہوتا رہے گا۔
تازہ ترین