• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول کے بچوں کے لنچ باکسز میں مضرصحت بیکٹریا کی موجودگی

لندن(جنگ نیوز) سکول جانے والے بچوں کے لنچ باکسز میں مضر صحت بیکٹریا کی موجودگی کاانکشاف ہوا ہے۔ ای کلاتھ کی نئی ریسرچ کے مطابق ملک بھر میں والدین لاکھوں بچوں کیلئے لنچ بکس پیک کررہے ہیں اور جنرک کے 33فیصد باکس کے ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ ان میں 950کولونی فورسنگ یونٹس فی 10سینٹی میٹر پائے گئے۔ یہ بیکٹریا اکثر ادارے کے پینڈلز ، ٹوائلٹ فلش، ڈیسک اور کچن کی سطوں پر پائے جاتے ہیں، ای کلاتھ کی کمرشل ڈائریکٹر لوریش سمتھ نے کہا ہے کہ ہم چیکنگ یا لنچ باکس سے کھانے سے قبل ہاتھ صاف نہیں کررہے، ہم لنچ باکس کو اچھی طرح نہیں دھورہے اور بچوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، علاوہ ازیں اہم بات یہ ہے کہ کیمیکل کلیننگ سپرےاستعمال نہ کئے جائیں۔
تازہ ترین