• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کل سول ہسپتال کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالے گی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ اور یونٹ سیکرٹریز کا اجلاس صوبائی سیکرٹری پی پی اے بلوچستان میں زیرصدارت ڈاکٹر سلیم بلوچ ہوا جس میں سول ہسپتال کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالسلام کاکڑ، بی ایم سی ہسپتال کے یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر منیرمینگل، ڈاکٹر سرور بنگلزئی، ہیلپرز ہائی ہسپتال کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر نورالحسن، ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر قطب ساگر، صوبائی نائب صدر ڈاکٹر حیات بڑیچ، صوبائی پبلسٹی سیکرٹری ڈاکٹر حیدر کرار نے کہا کہ ہم آئینی تمام بنیادی حقوق مطالبات کیلئے جدوجہد اور احتجاج جاری رکھا جائیگا ہمارے مطالبات واضع اور آئینی ہیں ہم کسی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کل دوپہر 12بجے سول ہسپتال کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالے گی اس سلسلے میں تمام فارماسسٹس وقت مقررہ پر آئینی شرکت کو یقینی بنائیں علاوہ ازیں آج پورے بلوچستان میں یوم سیاہ اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور کارنر میٹنگز رکھی گئی ہیں نصیرآباد ڈسٹرکٹ میں فارماسسٹس نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی گئی مقررین نے کہا کہ پورے بلوچستان میں احتجاج کو وسعت دیں گے۔
تازہ ترین