• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی دور میں بیروزگاری کی شرح میں5 فیصد اضافہ

Unemployment Rate Rises By 5pc In India During Modi Tenure
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا ایک اور منفی پہلو سامنے آگیا ۔ مودی دور حکومت میں بیروزگاری کی شرح 5 فیصد اضافہ کے ساتھ گزشتہ پانچ برس کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ۔

بھارتی لیبربیوروکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ایک تہائی سے زائد ملازمین ایک سال سے بھی کم عرصے کے دوران ملازمت پررہتے ہیں جبکہ 68 فیصد ملازمین ماہانہ 10 ہزارروپے کماتے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں ملازمین کو ماہانہ آمدنی 10 ہزارسے 50 ہزارروپے کےدرمیان مل جاتی ہے۔

جون دوہزارچودہ میں نریندرمودی نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کےلیے اسٹارٹ اپ انڈیا اورڈیجیٹل انڈیا جیسے پروگرام متعارف کرائے لیکن ان کا کوئی خاطرخواہ اثر نہیں ہوا ۔

دوہزارپندرہ سولہ میں ریکارڈ 7 اعشاریہ 3 فیصد نمو کے باوجود ملازمتوں میں کمی بھارتی حکومت کے لیے پریشان کُن ہے۔
تازہ ترین