• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طب کے شعبہ میں عملی مہارتوں کو اہم حیثیت حاصل ہے: وائس چانسلرجامعہ گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) طب کے شعبہ میں عملی مہارتوں کو اہم حیثیت حاصل ہے۔ایک ڈاکٹر کا علم اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ اپنے علم کو عمل کے ساتھ مربوط نہیں کر لیتا۔  ان خیالا ت کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے نواز شریف میڈیکل کالج کے زیراہتمام عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں رینو پلاسٹی لائیو سرجری کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیتی ورکشاپ کے فوکل پرسن راولپنڈی میڈیکل کالج کے ماہرسرجن پروفیسرڈاکٹرمحمد اجمل تھے۔ پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبا ل گِل نے کہا کہ نوازشریف میڈیکل کالج طلبہ میں طب کی تعلیم کا اعلیٰ ذوق و شوق پیداکرتے ہوئے طب کی تعلیم کو معیاری بنانے کی جانب گامزن ہے۔
تازہ ترین