لاہور (مانیٹرنگ سیل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پاک فوج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں واہگہ بارڈ ر پر پرچم کشائی کی تقریب میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے پوری پریڈ دیکھی جبکہ اس موقع پر ہزاروں عام شہری بھی موجود تھے۔ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد بھی واہگہ بارڈر پر معمول کے مطابق پریڈ کا سلسلہ جاری ہے لیکن فرق صرف اتنا پڑا ہے کہ پاکستان کی جانب عوام کا رش پہلے سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ انڈیا کی طرف سے عوام کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ ہفتہ کو بھی واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران یہی صورتحال دیکھنے میں آئی لیکن آج ہونے والی پریڈ اس وجہ سے بھی اہمیت کی حامل رہی کیونکہ اس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے موجود تھے۔