• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کوششوں سے بلوچستان میں امن بحال ہو چکا ہے، ثناء اللہ زہری

Government Efforts Balochistan Mynamn Has Been Restored Nawab Sanaullah Zuhri
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ 2013 میں جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے حالات سوات اور شمالی وزیرستان سے بھی زیادہ خراب تھےاور لوگ خوفزدہ تھے۔

ان لوگوں کو نہ ہی گورنر ہاؤس اور نہ ہی وزیراعلیٰ ہاؤس ان کو پوچھتا تھا۔ ہم نے امن و امان بہتر بنا کر لوگوں کو خوف کے بھنور سے نکالا۔ حکومتی کوششوں سے صوبے میں 90فیصد امن بحال ہو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں ایک روزہ سیکورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیام پاکستان اور بلوچستان کے پاکستان کے الحاق کے بعد سے سازشیں شروع ہو گئیں اور اب تک صوبے میں 4 شورشوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل ضیا ء الحق نے حیدر آباد سازش کیس کے اسیران کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا اور وہ بھی وہاں بیٹھ کر بلوچستان کے خلاف سازشیں تیار کرتے رہے بیرونی سازشوں کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013 میں اقتدار سنبھالتے ہی فیصلہ کیا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے اور سیکورٹی فورسز کا مورال بلند کریں گے۔

ہم فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں جس سے کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیڈر کا کام ڈرنا نہیں بلکہ جرات مندانہ قیادت کرنا ہوتا ہے۔ اگر ماضی میں بھی اس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا جاتا تو آج بلوچستان کا نقشہ تبدیل ہو چکا ہوتا۔
تازہ ترین