انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے رواں ماہ بھارت ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ پاکستان کے بغیر ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے فیصلے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے منسوخ کرانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
کبڈی ورلڈ کپ 2016 بھارت کے شہر احمد آباد میں7 اکتوبر سے کھیلا جائےگا۔ پاک بھارت کشیدہ صورت حال کی وجہ سے انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے پاکستان کے بغیر ہی ایونٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، جس پر پاکستان نے کبڈی فیڈریشن نے سخت احتجاج کیا ہے۔
پاکستان کبڈی فیڈیشن نے ایک خط کے زر یعے انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان 2 بار ایشین کبڈی کا فائنل جیت چکا ہے۔ بھارتی اجارہ داری کے بجائے ہر ایک کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ایونٹ منسوخ کرانے کی درخواست بھی دی ہے ۔