بہاولپور(سٹی رپورٹر) ہیو من ڈویلپمنٹ کمیشن کی طرف سے لوگوں میں امن اور قوت برداشت کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا بہاولپو رمیں انعقاد کیا گیا۔ہیومن ڈویلپمنٹ کمیشن ضلعی حکومت کے تعاون سے08یو نین کو نسل کے نا ظمین /نائب نا ظمین / کونسلز/سماجی کارکن اور امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ملکر نیشنل ایکشن پلان کو مقامی سطح پر عملدرآمدکو یقینی بنانے پر کوشاں ہے۔جس کے آنے والے وقت میں معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں نگے۔یونین کونسل واہی حسین، علی کھا ڑ ک، گو ٹھ مہر ا ب، جما ل چنٹر، نو شہر ہ جد ید، ا و ر جا نو و ا لا کی تربیتی ورکشاپ بمقا م بہاولپور میں 9لو گو ں نے کا میا بی کے سا تھ ٹر یننگ حا صل کی۔ٹر یننگ کے اختتام پر تقسیم اسنادکے موقع پریسیٰن بلوچ سینئر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئرنے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور تشدد کے سدباب کیلئے ہیومن ڈویلپمنٹ کاکر دار نمایاں ہے۔اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان کی عوامی سطح پر آگا ہی کے عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔