• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا ٹینس، عالمی نمبر ایک اینجلک کربر کو شکست

بیجنگ( جنگ نیوز) جرمنی کی اینجلک عالمی نمبر ایک بن کر شاید کارکردگی کا تسلسل برقرار نہیں رکھ پارہیں۔ انہیں بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں  انہیں غیر متوقع طور پر ایلینا سویتلانا نے اسریٹ سیٹس میں شکست دی، اسکور 3-6 اور 5-7 رہا۔ ایلینا سویتلانا کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے، انہوں نے اولمپکس میں سابق عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز کو بھی زیر کیا تھا۔ فتح کےبعد انہوں نے کہا کہ میں میچ کے دوران پوری طرح کھیل پر توجہ دینے کی کوشش کررہی تھی۔ میں چاہتی تھی کہ کامیابی حاصل کروں اور ایسا ہی ہوا۔ دریں اثنا برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے نمبر پانچ سیڈ کیرولینا پلسکووا کو زیر کرکے کوارٹر فائنل میں نشست پکی کی۔ 
تازہ ترین